گلاسگو،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سائنا نہوال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جس سے فائنل میں پہلی بار دونوں ہندوستانیوں کے مقابلے کا امکان جاگا ہے۔اولمپکس میں کانسہ تمغہ فاتح سائنا مقامی کھلاڑی کوائف گلمور کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔جیکاٹا میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں آخری چاندی تمغہ جیتنے والی سائنا نے دنیاکی 31ویں نمبرکی کھلاڑی گلورم کو 21.19، 18.21، 21.15سے شکست دی۔ریو اولمپکس سلور میڈلسٹ پی وی سندھو پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔پہلی بار عالمی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دو تمغے ملیں گے۔سائنا نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے مشکل مقابلے کی توقع تھی لیکن میں حیران ہوں کہ اتنی جلدی جیت گئی،لندن اولمپکس کانسہ تمغہ فاتح سائنا اب ساتویں ترجیجی جاپان کے نزومی اوکوہارا کا سامنا کرناہو گا جنہوں نے دو مرتبہ چمپئن اسپین کی کیرولینا میرین کو 21.18، 14.21، 21. 15 سے شکست دی۔یہ ٹورنامنٹ سائنا کے لئے بھی بہت اہم ہے،کیوں کہ گھٹنے کی چوٹ کے بعد واپسی کی ہے۔